ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی ، ہانگل اور ہبلی میں بینکوں کے اے ٹی ایم پر ہوا ہاتھ صاف : خطیر رقومات کو لوٹ کر لُٹیرے فرار

سرسی ، ہانگل اور ہبلی میں بینکوں کے اے ٹی ایم پر ہوا ہاتھ صاف : خطیر رقومات کو لوٹ کر لُٹیرے فرار

Mon, 06 Mar 2017 19:04:11    S.O. News Service

سرسی :6/مارچ    (ایس او نیوز) سرسی ، ہانگل اورہبلی میں  ڈکیتی گروہ نے قومی بینکوں کے اے ٹی ایم کو گیس کٹر سے کاٹ کر اے ٹی ایم میں موجود خطیر رقومات کو  لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہونےکی طلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ  سنڈیکیٹ بینک ، ایس بی ایم بینک اور کینرا بینک کے اے  ٹی ایم سے لاکھوں کی رقم لوٹی گئی ہے۔

سرسی میں ایک بینک کے اے ٹی ایم کو گیس کٹر کے ذریعے کاٹ کرقریب 17لاکھ روپئے لوٹے گئے ہیں۔یکے بعد دیگر ے اے ٹی ایم کو لوٹنے کا طریقہ اور وقت کاانداز کریں تو محسوس ہوتاہے کہ لُٹیروں نے  بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ واردات کو انجام دئیے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سب سے پہلے کمٹہ میں اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی گئی ہے کسی وجہ سےوہاں ناکامی ہوئی تو راست سرسی پہنچ کر وہاں بینک کے اے ٹی ایم کو گیس کٹرکے ذریعے توڑ کر 17لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے ۔ پھر وہاں سے ہانگل میں ایک بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کے بعد ہبلی میں ہاتھ صاف کیا گیا ہے ۔ چونکہ ہبلی پہنچتے پہنچتے صبح کے پو پھوٹنے کو تھی تو سمجھا جارہا ہے کہ لُٹیرے اپنا کام تمام کرتے ہوئے محفوظ مقام پرپہنچ کر گہری نیند  سوگئے  ہونگے۔

نت نئے طریقوں سے رقومات کو لوٹنا اب عام ہوتا جارہا ہے۔ بینکوں میں بھی اب رقومات محفوظ نہیں رہ گئی ہیں۔ ایک طرف آن لائن طریقہ سے گاہکوں کو فون کرکے اُن کے اے  ٹی ایم نمبر حاصل کرکے رقومات لوٹی جارہی ہے تو وہیں اے ٹی ایم  کو ہی گیس کٹر سے کاٹ کر رقومات لوٹی جانے کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ بتایا جارہا تھا کہ  سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حفاظتی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں، مگر سی سی  ٹی وی کیمروں کے بائوجود لُٹیروں کا لوٹ مار مچانا ایک طرح سے پولس کے لئے ایک نیا چیلنج ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہماری پولس مختلف جگہوں پر نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سراغ کی مدد سے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ؟  یا پھر دودن کا واویلا مچانے کے بعد پھر اپنی جگہ خاموش ہوجائے گی ؟


Share: